ملتان، ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ24لگژری  گاڑیوں، متفرق سامان کی نیلامی، سمگلرز کیخلاف  آپریشن مزید تیز کرنیکا حکم، ٹارگٹس فائنل

      ملتان، ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ24لگژری  گاڑیوں، متفرق سامان کی نیلامی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن  آئی اینڈ آئی  ملتان کی جانب سے ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ 24 لگژری گاڑیاں اور متفرق سامان کی نیلامی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان عثمان باجوہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 عبدالقیوم، سپریٹنڈنٹ محمد سلیم اور انسپکٹر (ویئر ہاس انچارج)حافظ محمد یونس کی نگرانی میں 24 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، کپڑا، ٹائرز، خشک دودھ، میوہ جات، موٹرسائیکل آٹو سپئر پارٹس و دیگر اشیا کی نیلامی 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ہوئی۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عثمان باجوہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سعید وٹو اور عبدالقیوم نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا کسٹم حکام نے سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سمگلروں کے خلاف بلاامتیاز اور بلاخوف کاروائی کی جائے اور سمگل شدہ سامان ضبط کرکے قانون کے شکنجے میں لایاجائے۔
نیلامی