حکومت لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے سرگرم، دوست مزاری
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور ان کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور کے کمیٹی روم میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
کہا کہ سست روی کا شکار منصوبہ جات کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ناقص میٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی و لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبہ جات عوامی ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز کو مد نظر رکھ کر ترتیب دئیے جائیں۔منصوبوں کی تکمیل کے بعد متعلقہ محکمے تختیاں آویزاں کریں۔دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران اپنی اپنی اسکیموں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ،ہائی وے،بلڈنگ کی سکیموں سمیت پنجاب میونسپل سروسز پروگراموں کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنی اپنی اسکیموں بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں سردار دوست علی مزاری،سردار علی رضا خان دریشک،سردار درمحمد خان دریشک،کلیم خان دریشک،محمد قاسم،سید شفیق گیلانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد بلوچ،ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی محمد عمران،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حسن مجتبی اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔
دوست مزاری