تنخواہوں میں اضافہ ورنہ اسلام آباد میں احتجاج، پنجاب ٹیچرز یونین

      تنخواہوں میں اضافہ ورنہ اسلام آباد میں احتجاج، پنجاب ٹیچرز یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نمائندہ پاکستان)مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اگر اضافہ نہ کیا گیا تو 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاس کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا مہنگائی نے چھوٹے ملازمین کا جینا دوبھر کردیا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا محمد فاروق خاں نے ایپکا ملازمین کے احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
کہ 10 فروری کو پنجاب ٹیچرز یونین کے تمام اساتذہ کرام احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے ضلعی صدر ایپکا محمد اقبال عاصی نے اپنے خطاب میں کہا پورے پاکستان کے سرکاری ملازمین اب ایک ہوگئے ہیں اور ہم حکومت کو مجبور کردیں گے کہ وہ تمام ملازمین کو انکا جائز حق دے  انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیے جائیں۔ ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا محمد فاروق خاں نے مطالبہ کیا کہ  تمام ایجوکیٹرز کو عدالتی حکم کے مطابق پے پروٹیکشن دی جائے تمام ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو غیر مشروط مستقل کیا جائے گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی عطائیگی جی پی فنڈ کی طرح پوری کی پوری کی جائے کنوینس الانس اور میڈیکل الانس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ہاس رینٹ موجودہ تنخواہ کے حساب سے دیا جانے ایپکا قائدین محمد اقبال عاصی مختار احمد بھٹی ملک خالد اعوان شاہد خان بلوچ ملک مشتاق را نوید نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام وفاقی و سیکریٹریٹ ملازمین کے برابر صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تمام صوبائی ملازمین کو فی الفور یوٹیلیٹی الانس دیا جائے اس موقع پر ملک امام بخش بھٹہ فیض علی خان رڈ را عبد الرف خاں سلطان محمد گولڈن  شیخ قمر مشتاق مہر اعجاز حسین ملک محمد شفیع چودھری محمد ارشد عبد الحفیظ بھٹی ظفر حسین شاہ آصف چیمہ را طالب سردار عبد الرزاق ڈوگر چودھری فاروق مختار احمد عبد العزیز را وکیل طیب انجم فلک شیر رانا ظفر اقبال محمد توفیق ملک عبد الرحمن مہر ندیم محمد جاوید غفار احمد چودھری نوید یوسف کے علاوہ دیگر ٹیچرز قائدین نے بھی خطاب کیا ایپکا ملازمین کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے بہت بڑی تعداد میں اساتذہ کرام اس احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے یاد رہے ایپکا ملازمین نے ہر منگل کو قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے۔
پنجاب ٹیچرزیونین