واپڈا سکارپ کی کوٹھیاں، کوارٹر خستہ حالی کا شکار، غیر متعلقہ افراد متحرک

واپڈا سکارپ کی کوٹھیاں، کوارٹر خستہ حالی کا شکار، غیر متعلقہ افراد متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(نمائندہ پاکستان)اللہ آباد واپڈ سکارپ کی اعلی شان کوٹھیاں اور کواٹر خستہ حالی کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل لیاقت پور خصوصآ کچے کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی سیم و تھور کے خاتمہ کے لئے ذوالفقار علی بھٹو کے دور اقتدار میں ملک کے ممتاز پارلیمنٹرین(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
 اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد سیف اللہ خان نے اللہ اباد سے ایک کلو میٹر دور میتلا روڈ پردس ایکڑ پر محیط  عالیشان واپڈا سکارپ منصوبہ تعیمر کیا جہاں ڈویثزن بہاولپور کا خوبصورت اور تمام ریسٹ ہاوس۔ افیسرز کی کوٹھیاں اور ملازمین کے کواٹر کے  تحصیل کی مخلتف نہروں پر لگائے گئے  تقریبآ چار سو ٹیویلز کی مرمت کے لئے میکینکل ورکشاپ بھی بنائی گء۔علاقہ میں سیم کے خاتمہ کے بعد اس منصوبے کے سرکاری افسران و دیگر ملازمین کو ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا جس کے بعد اس جگہ کو محکمہ انہار کے حوالے کر دیا گیا مگراب  بھٹو دور کا یہ عظیم منصوبے بربادی کی جانب گامزن ہو چکا ہے تمام کواٹرز اور بڑی بڑی کوٹھیوں پر غیر متعلقہ افراد نے قبضے جما لئے خوبصورت پھلواری کے گراونڈز پر جانوروں کے لئے چارہ اگایا جانے لگا۔مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے عالیشان عمارتیں اب اہست اہستہ اپنا نام نشان مٹا رہی ہیں۔ شہریوں محمد اسلم۔ عمر خورشید بھٹی۔ عبدالخالق بھٹی۔ طارق ملک۔ سہیل احمد۔ محمد شہباز قادری۔ سید الیاس رضا۔ خرم خورشید بھٹی۔ راجو بھٹی۔ محمد رفیق بھٹی و دیگر نے اس جگہ کو غیر متعلقہ افراد سے خالی کرا کے یہاں گرلز کالج قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر متعلقہ افراد متحرک