ریلوے انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

 ریلوے انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ریلوے انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا سیکرٹری سندھ اولمپک ایسو سی ایشن احمد علی راجپوت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت اور ایونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ملتان ڈویژن نے سکھر کو3-0 جبکہ کراچی ڈویژن نے راولپنڈی کو پنلٹی ککس پر4-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے میچوں کے اختتام پر کھلاڑیوں کو انعامات دئیے گئے سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ طارق محمود نے کہا کہ چیمپن شپ ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے کھیل کو فروغ ملے گا اس موقع پر طارق محمود نے مہمان خصوصی کو یادگاری ٹرافی بھی پیش کی۔