عمران فرحت کی طویل کرکٹ کا اختتام26 جنوری کو ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت طویل ترین کیرئیر میں چھبیس جنوری کو خیبر پختونخواہ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔ پاکستان کپ میں عمران فرحت بلوچستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ میچوں میں 2400 رنز اسکور کئے اوپنر نے 58 ایک روزہ میچوں میں 1719 رنز بنائے۔ 7 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں عمران فرحت 76 رنز بناپائے عمران فرحت نے دو ماہ قبل ہی ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا۔ عمران فرحت اب کوچنگ میں نام بنانے کے خواہشمند ہیں۔