ٹی ٹین لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری

ٹی ٹین لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہوگئے۔ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہوگئے ہیں، جس کے بعد لیگ کی مختلف ٹیموں میں شامل قومی کرکٹرز کی ابوظہبی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اعظم خان، سہیل تنویر، شرجیل خان اور آصف علی کی کراچی سے فلائٹ طے تھی، محمد عرفان، محمد حفیظ کے ساتھ کچھ آفیشلز کی لاہور سے روانگی ہوگی۔ٹیموں کے منتظمین نے مختلف فلائٹس کے ذریعے کرکٹرزکی جلد سے جلد ابوظہبی پہنچنے کا انتظام کیا ہے۔
۔ ٹی ٹین لیگ کے مقابلے 28 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں۔