جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بڑا امتحان ہے، اظہر 

      جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بڑا امتحان ہے، اظہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ اچھی کارکردگی پر کھلاڑی کو سر پر چڑھا دیتے ہیں اور ناقص کارکردگی پر فوراً نیچے گرادیتے ہیں، یہ سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔ کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے تجربہ کار بلے باز نے کہا ہے کہ کھلاڑی ہر سیریز میں دباؤ میں ہوتا ہے، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوگا مگر ان کیلئے یہ سیریز ایک بڑا امتحان ہے اظہر علی کا کہنا تھا کہ کورونا کے حالات مشکل ہیں لیکن اب انہی حالات میں کھیلنا ہوگا، کپتان بابر اعظم کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے، جنوبی افریقہ مضبوط ٹیم جسے تجربے کار بیٹسمین اور باصلاحیت فاسٹ بولرز اور سپنرز کی خدمات حاصل ہیں، ہم ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گیسابق کپتان نے کہا کہ ہمارے بیٹسمین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہے۔
تاہم نیوزی لینڈ میں مزید بہتر کارکردگی پیش کی جاسکتی تھی۔
 لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا،