ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور آن لائن کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فار م کے تحت لایا جائے گا: ڈاکٹر عار ف علوی
پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان میں آن لائن کاروبار اور شعبہ ای کامرس کے لئے کام کرنے والے ادارے این ایبلرز کے وفد نے ایوان صدر میں گذشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ملاقات میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو ای کامرس حب بنانے میں این ایبلرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ای کامرس میں قابل افراد کی حکومت مدد کرے گی تاکہ پاکستان 2021 میں ایمیزون کے منظور شدہ فروخت کنندگان میں شامل ہو جائے جس کے بعد پورے ملک میں چیمبرز آف ای کامرس متعارف کروائیں گے جہاں ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لایا جائے گا تاکہ مقامی اور بین الاقوامی پالیسیوں میں مدد ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن آف پاکستان جلد ای کامرس ڈگریوں اور پی جی ڈی کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے این ایبلرز کے تعاون سے کام کرے گا اس موقع پر این ایبلرز انتظامیہ نے اس عظم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بطور ای کامرس حب بنانے کے لئے حکومتی اقدامات میں بھر پور مدد کرینگے۔
وزیرخارجہ