امن کی بحالی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے: شوکت یوسفزئی
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ صوبے میں رئیل سٹیٹ کاروبار کو فروغ مل رہا ہے اور کاروبار کے مواقع بھی بٍڑھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سٹارمارکیٹنگ کے زیر اہتمام پراپرٹی ایکسپو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے پراپرٹی کاروبار سے منسلک مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ رئیل سٹیٹ کاروبارسے منسلک ملک بھر کے سرمایہ کاروں کی پشاور آمد اور سرمایہ کاری میں اضافے پر خوشی ہو رہی ہے او رموجودہ صوبائی حکومت ایسی سرگرمیوں کو مکمل سپورٹ کر رہی ہیں۔ ان سرگرمیوں کے نتیجے میں نہ صرف معیشت بہتر ہو گی بلکہ لوگوں کو روزگار بھی ملے گی جس سے ان کی معیارزندگی بلند ہو گی۔انہوں نے کہا کہ رئیل سٹیٹ کاروبار کی وجہ سے مڈل کلاس لوگوں کو بھی آسان آقساط پر گھر ملیں گے۔وزیر موصوف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کی وجہ سے بھی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور قرضوں میں ڈوبی ہوئی دوبارہ بہتر ہو رہی ہے۔