براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے، رحمن ملک
اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کیس انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ آئے روز کوئی نہ کوئی کیس سامنے آجاتا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، حکومت عوام بتائے کہ بین القوامی سطح پر مختلف ممالک میں پاکستان کیخلاف کتنے کیسز زیرالتواء ہیں۔میں یہ سوال پارلیمنٹ ہاؤس میں اٹھا رہا ہوں کہ پاکستان کیخلاف کیسز کی تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائیں۔ دس سال جنرل مشرف اقتدار میں رہے اور براڈشیٹ معاہدہ اسکے دور میں دستخط ہوا، اسطرح معاہدوں کا یہ معین وقت ہوتا ہے جسکی پابندی ایک خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی عدالتیں بین الاقومی معاہدوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرتی ہیں، براڈشیٹ کیس کی شفاف انکوائری ہونے چائیے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو۔
رحمن ملک