نیب ملتان کا مظفر گڑھ میں کریک ڈاؤن: 7ارب کی سرکاری اراضی ہتھیانے پر 3افراد گرفتار: تفتیش شروع 

نیب ملتان کا مظفر گڑھ میں کریک ڈاؤن: 7ارب کی سرکاری اراضی ہتھیانے پر 3افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)  نیب ملتان بیورو  نے مظفر گڑھ میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی اپنے نام منتقل کروانے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔جن کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مزید انکشافات متوقع ہیں۔ معلوم ہوا ہے نیب ملتان بیورو نے گزشتہ روز چھاپہ مارکر تین ملزمان محمد رفیق،محمد شفیق اور محبوب کو کوٹ ادو ضلع مظفرگڑھ سے گرفتار کیا۔بتایا جارہا ہے تینوں ملزمان نے سال 1991 میں ضلع مظفرگڑھ میں تقریبا  سات ارب روپے کی مالیت کی سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر  اپنے نام کروایا۔جس پر نیب ملتان نے انکوائری شروع کی۔نیب نے گرفتار تینوں ملزمان کو گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا دس روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔اور گرفتار ملزمان سے  تفتیش بھی شروع کردی ہے۔جن سے اہم  انکشافات متوقع ہیں۔
ریمانڈ حاصل

مزید :

صفحہ اول -