بھارت میں 10لاکھ سے زیادہ  ہیلتھ ورکرز کو کوروناویکسین لگا دی گئی

بھارت میں 10لاکھ سے زیادہ  ہیلتھ ورکرز کو کوروناویکسین لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے 10لاکھ سے زیادہ کارکنوں کوکوویڈ19-کی ویکیسن کے ٹیکے لگادئے گئے ہیں۔وفاقی وزارت صحت نے بتایا کہ  ملک بھر میں جاری کوویڈ-19 کی ویکسی نیشن مہم کے دوران  جمعہ کو مقامی وقت صبح 7بجے تک تقریبا 10لاکھ 43ہزار534 افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار49 سیشنز میں 2لاکھ 37ہزار 50لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔وفاقی وزیر صحت ہرش وردھن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کوویڈ-19 کی ویکیسن مکمل طور پر محفوظ اور موثر ہے جو کوویڈ-19 کے وبائی مرض کو مکمل طور پر ختم کردے گی۔بھارت میں کوویڈ-19 کے خلاف ویکسین کے ٹیکے لگانے کی مہم ملک بھر میں 16جنوری کو شروع کی گئی تھی۔
بھارت

مزید :

صفحہ اول -