حریم شاہ نے مفتی قوی کی میک  اپ کروانے کی ویڈیو شیئر کردی

  حریم شاہ نے مفتی قوی کی میک  اپ کروانے کی ویڈیو شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی(این این آئی)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی میک اپ کرواتے ویڈیو بھی جاری کردی ہے جبکہ حریم شاہ نے کہاہے کہ عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے، پوری منصوبہ بندی سے ویڈیو بنائی،کراچی میں فاروق ستار سے ملاقات ان کی فرمائش پر کی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک اورویڈیو جاری کی ہے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مفتی قوی کو خاتون سے میک کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔شیئر کی جانے والی ویڈیو میں حریم شاہ خود بھی نظر آرہی ہیں اور وہی ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصہ پہلے فاروق ستارکی فرمائش پر ان سے ملاقات کی، 6 ماہ سے میرا اور فاروق ستار کا فون پر رابطہ تھا، فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ میری مہمان بنیں گی۔حریم شاہ نے بتایاکہ وہ دیگر تین دوستوں کے ہمراہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں فاروق ستار سے ملیں تھیں۔
 مفتی قوی

مزید :

صفحہ اول -