اتنامہنگاوکیل کیاہواہے اور کہتے ہیں خرچے سے تنگ ہیں،رانا ثنا اللہ کی اکاﺅنٹ ڈی فریزکرنے کی درخواست پر عدالت کے ریمارکس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنااللہ کی اکاﺅنٹ ڈی فریز کرنے کی درخواست پر عدالت نے کہاکہ اتنہامہنگاوکیل کیاہواہے اور آپ کہتے ہیں خرچے سے تنگ ہیں، فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ بارممبرہیں ایک پائی بھی فیس نہیں لی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل اے این ایف نے کہاکہ دستاویز کی تمام نقول فراہم کردی ہیں،عدالت کیس فائل دیکھ سکتی ہے ۔
وکیل رانا ثنااللہ نے کہاکہ اے این ایف نے 100 سے زیادہ افراد تحقیقات کیں،سیلری اکاﺅنٹ کو ڈی فریز کیاجائے ،شناختی کارڈ بھی بلاک کررکھے ہیں ،ملزم گھر کے اخراجات سے تنگ ہے ۔
عدالت نے کہاکہ اتنہامہنگاوکیل کیاہواہے اور آپ کہتے ہیں خرچے سے تنگ ہیں، فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ بارممبرہیں ایک پائی بھی فیس نہیں لی ۔
رانا ثنااللہ کے وکیل نے بیانات کی دی گئی کاپیوں پر اعتراض لگا دیا،وکیل نے کہاکہ پراسکیوشن نے جو کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی ہی نہیں جا رہیں، انسداد منشیات عدالت لاہو رنے رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس کی سماعت 30جنوری تک ملتوی کردی،رانا ثنااللہ کو فرد جرم عائد کرنے کےلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا۔
عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وکیل کی استدعا پر تاریخ تبدیل کردی،عدالت نے فردجرم عائد کرنے کا بھی حکم واپس لے لیا،عدالت نے بیانات کی واضح کاپیاں فراہم کرنے کاحکم دیدیااورسماعت4 فروری تک ملتوی کردی۔