سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،جبکہ بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا،بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،بینچ پانچ جسٹس مقبول باقر،جسٹس مظہر عالم اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا۔