عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے،وزیراعلیٰ عثمان ...
عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہناہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے، صوبے میں قانون کی پاسداری کوہرقیمت پریقینی بنایاجائےگا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وزیرقانون راجہ بشارت نے ملاقات کی،راجہ بشارت نے عثمان بزدارکوبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا،ملاقات میں امن وامان کی صورتحال اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات پرگفتگوہوئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے،صوبے میں قانون کی پاسداری کوہرقیمت پریقینی بنایاجائےگا،کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائےگی،بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
وزیرقانون راجہ بشارت نے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کیا،بلدیاتی انتخابات کیلئے مشاورت جاری ہے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے ہرایشوپرمنفی سیاست کی کوشش کی،اپوزیشن نے قومی مفادات کویکسرفراموش کردیا۔