متنازعہ مردم شماری کوقانونی قرارنہیں دیاجاسکتا،کراچی خاموش نہیں رہے گا،مصطفی کمال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کے چیئرمین مصطفی کمال کاکہناہے کہ آپ میں اہلیت نہیں کہ متنازعہ مردم شماری کوٹھیک کرسکیں،متنازعہ مردم شماری کوقانونی قرارنہیں دیاجاسکتا،کراچی ناجائزمردم شماری پرخاموش نہیں رہے گا۔
مصطفی کمال نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سب کہہ چکے ہیں کراچی کی آبادی 3کروڑ سے زیادہ ہے،نادرا نے کہا کراچی کے 2کروڑ 40لاکھ سے زائد شناختی کارڈ ڈیٹا موجود ہے،نادرا نے کہا کراچی کا2کروڑ 40لاکھ سے زائد شناختی کارڈ یٹا موجود ہے،ہم کراچی کے مسائل کے حل نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہاکہ ہماری آبادی تعداد کی نسبت سے کم شمار کی گئی ،وفاقی احمقوں کو اقتدار کی ذمہ داری دی گئی ،وفاق اتحاد یوں کو بچانے کی کوشش کررہاہے ، ایم کیوایم جیسی جماعت کو آج تک نیب کا نوٹس کیوں نہیں آیا،کیا عمران خان کی حمایت پرہی صرف ایم کیوایم کوبچایا جارہا ہے؟،پانی سر سے گزر گیاتو پھر نہیں کہنا کہ مصطفی کمال نے کیاکیا۔