کوئٹہ میں ساس اور دیور نے بہو کو گھر سے باہر جانے سے روکنے کیلئے ایسا کام کر دیا کہ پولیس نے متاثرہ خاتون سمیت سب کو گرفتار کر لیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشرقی بائی پاس کی لیبر کالونی میں ساس نے بیٹے کے ساتھ مل کر بہو پر تشدد کرتے ہوئے اسے گنجا کر دیا اور پانی کے پائپ سے جسم پر پروار بھی کیے۔
پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے لیبر کالونی کا رہائشی فیض محمد جو اس وقت جیل میں ہے اس کی والدہ نے اپنی بہو لائبہ کو گھر سے باہر جانے سے نہ رکنے پر گزشتہ روز اپنے چھوٹے بیٹے علی محمد کے ساتھ مل کر شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گنجا کر دیا اورپانی کے پائپ سے جسم پروار بھی کیے۔پولیس نے بتایا کہ اسی دوران بہو کے کزن امیر محمد نے ساس کو تشددکر کے زخمی کردیا جب کہ بہو خالق پولیس تھانے پہنچ گئی۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے ساس، اس کے بیٹے علی محمد اور بہو کے کزن امیر محمد کو گرفتار کر لیا جب کہ پولیس نے بہو لائبہ کو ویمن پولیس سینٹر سٹی منتقل کردیا۔