عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر کے سوشل میڈیا پر نئے فوٹو شوٹ کے چرچے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے کیے جا رہے ہیں۔
عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر گزشتہ سال رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آچکی ہیں جب کہ اب انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔حال ہی میں طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram
طوبیٰ عامر کے نئے فوٹو شوٹ میں انہیں سفید رنگ کی ہائی نیک ٹاپ اور سفید جینز میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔عامر لیاقت کی اہلیہ کے اس فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنماعامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کی تھی۔بشریٰ اقبال نے کہا تھا کہ مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔
View this post on Instagram