جیولر کو چکمہ دیکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چرا کر خواتین فرار، ویڈیو شواہد سامنے آگئے
حافظ آباد (ویب ڈیسک) سپرمارکیٹ میں نامعلوم نوسرباز خواتین نے جیولری کی دکان میں جیولر کو چکمہ دیکر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے اور فرار ہو گئیں، چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں واضح طور پر خاتون کی جانب سے زیور چرا کر دوسری خاتون کو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق تاجر ملک اصغر کی جیولر شاپ میں چند نامعلوم خواتین زیورات خریدنے کے بہانے آئیں اور جیولر کو چکمہ دے کر وہاں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات کا ڈبہ چرا کر فرار ہو گئیں۔
سپر مارکیٹ حافظ آباد میں الرحمان جیولرز پر چوری کی واردات سٹی پولیس خاموش تماشائی۔
— Voice Of Hafizbad (@Voiceofhafizaba) January 21, 2021
تفصیلات کے مطابق ملک اصغر نامی تاجر کی دکان الرحمان جیولرز کی سے چار نامعلوم عورتیں انگھوٹھی کا بکس جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپے بنتی ہے لے کر رفوچکر ہو گی ہیں سٹی پولیس کارروائی سے گریزاں۔ pic.twitter.com/GBcbxPUSMb
پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم نوسرباز خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے نوسرباز خواتین کی تلاش شروع کر دی ہے۔
