وزیراعظم کی ہدایت پرمیرے خلاف مقدمہ بنایاگیا،راناثنااللہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرمیرے خلاف مقدمہ بنایاگیا، جعلی اور جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا،اے این ایف میں میرے کیس کو پونے دو سال ہوگئے،تمام جعلی مقدمات صرف ایک حکم سے ختم ہو جائینگے۔
انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہاکہ اسرائیل، بھارت سے پیسے لے کرملک کیخلاف استعمال کئے گئے،چور کا یوم حساب آیا چاہتاہے،جعلی حکمرانوں کیخلاف عدالتوں میں آئیں گے۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کااعتراف جرم موجود ہے،الیکشن کمشنرکے پاس ان کوسزادینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،جعلی حکمرانوں کیخلاف عدالتوں میں آئیں گے،فارن فنڈنگ پرپلنے والی جماعت پرہمیشہ کیلئے پابندی لگنی چاہئے،پی ٹی آئی کے خلاف پوری قوم آواز اٹھائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ مقدمے کی کاپیوں کی عدم فراہمی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ تبدیل ہوئی،براڈ شیٹ میں 7ارب روپے اداکیاگیااوران کو اکاوَنٹ میں رکھا،براڈ شیٹ مالک خود متنازع ہیں۔