فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن کا سکروٹنی کمیٹی رپورٹ آنے کے بعد کھلی سماعت کافیصلہ 

فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن کا سکروٹنی کمیٹی رپورٹ آنے کے بعد کھلی سماعت ...
فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن کا سکروٹنی کمیٹی رپورٹ آنے کے بعد کھلی سماعت کافیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی رپورٹ آنے کے بعد کھلی سماعت کافیصلہ کیاہے، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس کی کھلی سماعت ہوگی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت سے متعلق الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت جاری کردی ، فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت پر موقف پہلے ہی اعلامیے کے ذریعے دیا جاچکا ہے۔
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت پر الجھاﺅ محسوس کیا جارہاہے ،سکروٹنی کمیٹی اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتا ہے ،سکروٹنی کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی ۔