بالی ووڈ کا وہ مشہور ولن جسے فلم میں راکھی کے بال کھینچنے اور کپڑے پھاڑنے کی کوشش پر گھر سے نکال دیا گیا تھا

بالی ووڈ کا وہ مشہور ولن جسے فلم میں راکھی کے بال کھینچنے اور کپڑے پھاڑنے کی ...
بالی ووڈ کا وہ مشہور ولن جسے فلم میں راکھی کے بال کھینچنے اور کپڑے پھاڑنے کی کوشش پر گھر سے نکال دیا گیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور ولن رنجیت نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’شرمیلی‘ میں اداکارہ راکھی گلزار کے کپڑے پھاڑنے پر گھر سے نکال دیا گیا تھا۔
بھارتی کامیڈی شو’ دی کپل شرما شو‘ کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ ولن رنجیت، بندواور گلشن گروور نظر آرہے ہیں۔
شو میں ایک سوال پر انکشاف کرتے ہوئے اداکار رنجیت نے بتایا کہ میری پہلی فلم ’شرمیلی‘ ریلیز ہوئی تو والد نے گھر سے نکال دیا، اس کی وجہ فلم میں اداکارہ راکھی کے بال کھینچنے اور کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی تو والدین نے کہا کہ یہ کوئی کام ہے؟


ان کا کہنا ہے کہ والد نے ہدایت کی کہ آفیسر اور ڈاکٹر جیسے کردار کرو، تم نے باپ کا نام کٹوادیا ہے اور گاؤں کون سامنہ لیکر جاؤگے۔
خیال رہے کہ رنجیت نے 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شرمیلی‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم ان کو ولن کے کردار میں بے حد پسند کیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -