ایک اور ٹرین کو حادثہ؟ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

ایک اور ٹرین کو حادثہ؟ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
ایک اور ٹرین کو حادثہ؟ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  

سکھر(ویب ڈیسک) حیدرآباد کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں۔ بوگیوں کے ٹریک سے اترنے کے باعث مسافرٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مکی شاہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی دوبوگیاں اتر گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یارڈ سے شفٹنگ کے دوران مال گاڑی کی بوگیاں اتری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے لیکن اس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت فی الحال معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی جانے والے مسافر ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -