ڈکیتی کے دوران لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پولیس حراست سے فرار ، لیکن کیسے؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

ڈکیتی کے دوران لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پولیس حراست ...
ڈکیتی کے دوران لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پولیس حراست سے فرار ، لیکن کیسے؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

  

شیخو پورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیخوپورہ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان پولیس حراست سے فرار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا موقف ہے کہ ملزموں کو جائے وقوعہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین کو گھیر لیا اور اہلکاروں پر اسلحہ تان کر زیر حراست دو ملزمان کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہو گئے ، ڈی پی او نے واقعہ پر سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیاہے ۔ یاد رہے کہ چار ملزمان نے دوران ڈکیتی نوجوان لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا ۔پولیس موقف ہے کہ پانچ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

قومی -