پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیے جانےکے معاملے کی  سماعت،  فریقین نے اتفاق کرلیا

پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیے جانےکے معاملے کی  سماعت،  فریقین نے اتفاق ...
 پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیے جانےکے معاملے کی  سماعت،  فریقین نے اتفاق کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مجتبیٰ علی شاہ ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(  پی آئی اے ) کا طیارہ قبضے میں لیے جانےکے معاملے پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور  دونوں فریقین کے وکلاء نے اتفاق کیا ہے کہ  پی آئی اے کے خلاف کسی حکم کے اجراء کے بغیر ہی پوری رقم کی ادائیگی ہوجانے میں بہتری ہے ، ملائیشیا میں ضبط طیارے کی کمپنی پیریگرین ایسوسیشن چارلی کمپنی کو 7 ملین ڈالر ادا کرچکی ہے۔

 ائیر لائن کے وکیل ارین ہچنز نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام معاملات طے کرنے کیلئے وقت دیا جائے  جبکہ دعویدار وکیل نے موقف اپنایا کہ پی آئی اے نے رقم ادا کی ہے ۔

یادرہے کہ  لیزنگ کمپنی نے گزشتہ برس 14 ملین ڈالر کے حصول کیلئے ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا اور  پی آئی اے کا موقف ہے کہ وبا کے بعد انڈسٹری کی زبوں حالی پر “اوور ہیڈ” چارجز کم کئے جائیں لیکن اسی تنازعہ کے دوران کوالالمپور میں کہنی نے پی آئی اے کا طیارہ ضبط کرادیا تھا۔ ایئرلائن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ   طیارے کو ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ضبط کیا گیا، عدالت نے عبوری حکم میں پی آئی اے کو دو طیاروں کو بیڑے میں شامل کرنے سے روک دیا تھا۔

مزید :

برطانیہ -