موجودہ پارلیمنٹ کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں، اٹلی کی حزب اختلاف نے صدر کو آگاہ کردیا

موجودہ پارلیمنٹ کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں، اٹلی کی حزب اختلاف نے صدر کو ...
 موجودہ پارلیمنٹ کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں، اٹلی کی حزب اختلاف نے صدر کو آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی کی مرکزی دائیں حزب اختلاف نے جمعرات کو صدر  سرگیو متاریلا  سے کہا کہ سابق وزیر اعظم  میٹو رینزی  کی اٹلی ویوا  پارٹی کے انحراف کے بعد سینیٹ کی مجموعی اکثریت سے محروم ہونے کے بعد موجودہ پارلیمنٹ کے ساتھ کام کرنا "ناممکن" ہے "جبکہ ہنگامی حالات گھروں اور کاروبار کو متاثر کررہے ہیں ۔ لیگی رہنما  میٹیو سالوینی۔ ایف ڈی آئی  کے رہنما  جورجیا میلونی  اور ایفوریہ کے رہنما  سلویو برلسکونی ے صدر سے بات چیت کے بعد مشترکہ بیان میں یہ بات بتائی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو صدر  میٹاریلا  کی "دانشمندی" پر مکمل  اعتماد ہے، نیشنلسٹ لیگ اور ایف ڈی آئی کے رہنما سالوینی اور میلونی نیز  اور سابق وزیر اعظم برلوسونی نے  استعفی دینے اور  انتخابات کرانے  کا مطالبہ کررہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ  رائے شماری کے مطابق وہ جیت جائیں گے۔