ہینڈس ورتھ میں نوجوان قتل

ہینڈس ورتھ میں نوجوان قتل
ہینڈس ورتھ میں نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(سید حسنین رضا )  ہینڈس ورتھ میں ایک گینگ نے حملہ کرکے 15 سالہ نوجوان کو  ہلاک کر دیا ۔
گذشتہ روز ہینڈز ورتھ میںجاں بحق ہونے والے نوعمر نوجوان کا نام پولیس نے کین لنکن بتایا  ہے  جس پر  لنڈوڈ روڈ پر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔اس قتل کے الزام میں ایک 14 سالہ لڑکے  کو گرفتار کیا گیا ۔
پولیس چیف انسپکٹر الیسٹر اورنکاس نے کہا: “کیون کی موت نے پوری  کمیونٹی کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور ہم نے علاقے میں اپنے گشت میں اضافہ کیا ہے، انتہائی پرتشدد حالات میں نوعمر لڑکے کی موت ہوئی ہے اور ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں اگر آپ کے پاس کوئی بھی معلومات ہے تو ہمیں دیں۔

مزید :

برطانیہ -