خوبرو افغان دوشیزہ پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے بہاولنگر پہنچ گئی، نکاح کرلیا
بہاولنگر (ویب دیسک) افغانستان سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔ 20 سالہ اولباش نے 24 سالہ فہیم الرحمان سے نکاح کرلیا۔
دنیا نیوز کے مطابق بہاولنگر افغانستان کے صوبہ بغلان سے تعلق رکھنے والی لڑکی شادی کی غرض سے پاکستان پہنچی۔ ترک نژاد 20 سالہ اولباش کا نکاح بی اے کے طالب علم 24 سالہ فہیم الرحمان سے جامعہ العلوم عیدگاہ بہاولنگر میں پڑھایا گیا۔ پاکستانیوں کے اخلاق سے متاثر ہو کر اولباش نے شادی کا فیصلہ کیا۔
فہیم الرحمان نے بتایا کہ اس کی بیوی اولباش پاکستان سے محبت اور عقیدت رکھتی ہے، دو خاندانوں میں قائم رشتہ دو اسلامی ممالک میں محبت کے عمل کو مزید فروغ دے گا۔ 20 سالہ اولباش قانونی تقاضے پورے ہونے پر پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرے گی۔