شہبازشریف کی بیٹی،داماداوردیگرکیخلاف ضمنی ریفرنس پر رپورٹ عدالت میں جمع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تفتیشی افسر نے شہبازشریف کی بیٹی،داماداوردیگرکیخلاف ضمنی ریفرنس پر رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کی بیٹی،داماداوردیگرکیخلاف ضمنی ریفرنس پرسماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچودھری نے سماعت کی،تفتیشی افسرنے رابعہ،علی عمران سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دونوں ملزمان کے پتہ پروارنٹ گرفتاری موصول کرادیئے،دونوں ملزمان بیرون ملک فرارہوچکے ہیں،عدالت نے مزیدکارروائی 13 فروری تک ملتوی کردی۔