ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے، اعظم سواتی 

ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے، اعظم سواتی 
ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے، اعظم سواتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے اعظم سواتی کاکہناہے کہ ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو اب گریڈ کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات لیں گے۔
وفاقی وزیرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں اوور ٹائم کام کرنے والے مزدور کو بونس ملتا ہے،ملازمین کو سہولتیں فراہم کئے بغیر کارکردگی میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔
انہوں نے کہاکہ ملک کاایک اعشاریہ تین ٹریلین روپے ریلوے میں ڈوب چکا ہے،فریٹ ٹرینوں پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے،فریٹ ٹرینوں کے بزنس کو 36ارب روپے تک لے جانے کا ہدف ہے،وزیر ریلوے نے کہاکہ ہم سے 100دن کاحساب مانگا گیا مگر 30سال سے تباہی مچانے والوں سے کسی نے نہیں پوچھا،مجھے ایک سال دیں پھر میرا محاسبہ کریں۔