عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں ہنگامے، درجنوں افراد پر مقدمات، آٹھ پکڑے گئے
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میں18جنوری کے ضمنی الیکشن میں دو مختلف پولنگ سٹیشنوں میں تصادم کے تین الگ الگ مقدمات میں "115" سےزائد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے جن میں 50 افراد کو نامزد کیا گیا ، اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا جس کی پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالھی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما ارباب غلام رحیم،مسلم لیگ فنکشنل کےرہنمافقیرغلام قادرنے مذمت کی ہے اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی ظلم وجبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، گرفتار کارکنوں کو فوری طور پررہاکیاجائے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری پیپلزپارٹی اور پولیس انتظامیہ پر ہوگی ۔