کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں علی زیدی کا رویہ نامناسب، مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے شکایت کردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر علی زیدی کے نامناسب رویے پر وزیراعظم عمران خان سے شکایت کردی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی کے رویے کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا،خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ 16جنوری کو ہونے والے کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں علی زیدی کا رویہ مناسب نہیں تھا،وفاقی وزیرعلی زیدی نے انتہائی سخت لہجے میں بات کی،علی زیدی نے میٹنگ کے دوران سب کےسامنے نامناسب رویہ اختیار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ علی زیدی نے میٹنگ میں پارلیمانی زبان اورروئیے کالحاظ نہیں کیا،کوآرڈینیشن کمیٹی میٹنگ میں یہ رویہ روایات کے خلاف ہے، خط کے ذریعہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہا ہوں،آئندہ اجلاس میں علی زیدی سنجیدگی کامظاہرہ کریں۔