خواجہ سراﺅں کی سب سے بڑی پریشانی حل، وزارت انسانی حقوق نے سب کچھ عدالت میں بتادیا

خواجہ سراﺅں کی سب سے بڑی پریشانی حل، وزارت انسانی حقوق نے سب کچھ عدالت میں ...
خواجہ سراﺅں کی سب سے بڑی پریشانی حل، وزارت انسانی حقوق نے سب کچھ عدالت میں بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)وفاقی کابینہ کی جانب خواجہ سراﺅں کے تحفظ اور حقوق ایکٹ کے رولز 2020کی منظوری کے بعد وزارت انسانی حقوق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، عدالت نے رولز کی منظوری کے بعد درخواست نمٹادی ، اب خواجہ سراﺅں کوہر محکمے میں خصوصی پروٹوکول ملے گا اور ان کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں خواجہ سراﺅں کے تحفظ ،حقوق کے لیے موثرقانون سازی کے معاملے پر سماعت ہوئی ، خواجہ سراﺅں کے تحفظ اور حقوق ایکٹ کے رولز 2020عدالت میں جمع کرادیئے گئے،رولز میں کہا گیا ہے کہ تم سرکاری دفاترخواجہ سراﺅں کیلئے علیحدہ قطاریں بنانے کے پابند ہوں گے، حج وعمرہ کی ادائیگی کیلئے خواجہ سراﺅں کوسہولیات دی جائیں گے، حج وعمرہ کی ادائیگی کےلیے وزرات خارجہ کردارادا کرےگی،رولز کے مطابق خواجہ سراﺅں کے لیے علیحدہ دارالامان بنائے جائیں گے، بے یارومددگارخواجہ سرﺅاں کوعلیحدہ دارالامان میں رکھا جائے گا جبکہ تمام سرکاری ادارے خواجہ سراﺅں کی رہنمائی کیلئے پالیسی بنانے کے پابند ہے۔

ایکٹ کے رولز 2020میں بتایا گیا کہ اب مرد پولیس اہلکارخواجہ سراﺅں کو گرفتارنہیں کرسکیں گے، کسی بھی خواجہ سراکوپولیس کامتعلقہ جنس کا اہلکار ہی گرفتار کرسکے گا، خواجہ سرﺅاں کی گرفتاری پرعلیحدہ لاک اپ میں رکھا جائے گا جبکہ خواجہ سراﺅں کو عدالت، جیل لانے کیلئے علیحدہ پولیس وین استعمال کی جائے گی،رولز کے مطابق جیل میں خواجہ سراﺅں کے لیے علیحدہ واش روم دیے جائیں گے اور الگ سیل میں رکھاجائے گا جبکہ مفت قانونی مددفراہم کی جائے گی،رولز 2020 کے مطابق خواجہ سراوں کو مفت تعلیم کے مواقع دیے جائیں گے، تمام سرکاری اداروں میں خواجہ سرا ملازمت پالیسی بنائی جائے گی، شکایت کی سنوائی کیلئے وفاقی محتسب میں کمشنربرائے خواجہ سراہوگا، خواجہ سرا اپنی شکایت وفاقی محتسب میں کمشنربرائے خواجہ سرا کو ہی دے سکے گا۔

رولز میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سراﺅں کی جنس کوایکس کیٹیگری قراردے دیا گیا ، شناختی کارڈ میں خواجہ سراﺅں کی جنس میں ایکس درج ہوگا، خواجہ سرا اپنا ووٹ علیحدہ لائن اور علحیدہ پولنگ بوتھ میں ڈالیں گے، نادرا خواجہ سراﺅں کی رہنمائی کیلئے الگ افسر تعینات کرنے کا پابند ہوگا، پاسپورٹ دفاتر میں خواجہ سراوں کے لیے علیحدہ افسر تعینات کیا جائے گا، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خواجہ سراﺅں کی رہنمائی علیحدہ افسرکرے گا،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت انسانی حقوق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، عدالت نے رولزکی منظوری کے بعد طارق منصورایڈووکیٹ کی درخواست نمٹا دی۔