مراد علی شاہ کے وزیراعظم کو خط پرعلی زیدی بھی میدان میں آگئے، وزیراعظم کو جوابی خط لکھ دیا

مراد علی شاہ کے وزیراعظم کو خط پرعلی زیدی بھی میدان میں آگئے، وزیراعظم کو ...
مراد علی شاہ کے وزیراعظم کو خط پرعلی زیدی بھی میدان میں آگئے، وزیراعظم کو جوابی خط لکھ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خط کے جواب میں وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے وفاقی وزیرعلی زیدی نے اپنے خط میں کہاہے کہ مراد علی شاہ نے ادب و شائستگی کی تمام حدود پھلانگ کر وزیراعظم کو خط بھجوایا ہے، مراد علی شاہ کا خط ان کے دماغ میں سمائے بلا جواز تکبر کا مظہر ہے، انتظامی معاملات چلانا تو پہلے ہی مراد علی شاہ کے بس میں نہیں تھا۔

علی زیدی کاکہنا ہے کہ موصوف گفتگو کے آداب سے بھی مکمل ناواقف ہیں،کراچی کمیٹی کے قیام کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے ،مراد علی شاہ خود کو ذمہ دار سمجھتے ہیں نہ ہی کسی کو جوابدہ،خط میں کہاگیاہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ایس بی سی اے کی نچلی سطح تک منتقلی پر استفسار پر موصوف برہم ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ ہر بحث کو ادھر ادھر کا رخ دے دینا مراد علی شاہ کا وطیرہ ہے، وزیراعلیٰ 6 ماہ سے اداروں کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ میں رکاوٹ ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،سندھ میں لوٹ مار کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -