زمبابوے کے وزیر ٹرانسپورٹ بھی کورونا سے چل بسے، ایک ہفتے میں کتنے وزیر جان کی بازی ہار چکے؟ کوئی بھی پریشان ہوجائے 

زمبابوے کے وزیر ٹرانسپورٹ بھی کورونا سے چل بسے، ایک ہفتے میں کتنے وزیر جان کی ...
زمبابوے کے وزیر ٹرانسپورٹ بھی کورونا سے چل بسے، ایک ہفتے میں کتنے وزیر جان کی بازی ہار چکے؟ کوئی بھی پریشان ہوجائے 

  

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ جوئل مطیزہ نوول کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مطیزہ ایک ہفتے کے اندر وائرس کے باعث مرنیوالے تیسرے اور مارچ 2020 میں ملک میں وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد مرنیوالے چوتھے حکومتی وزیر ہیں۔چونکہ ملک میں عالمی وبا کا پھیلا جاری ہے قوم نے ابھی وزیر خارجہ سیبو سیسو مویو کی تدفین بھی نہیں کی جن کی بدھ کے روز وائرس سے موت ہوئی تھی۔

اس سے قبل 15 جنوری کو مانیکا لینڈ کے وزیر مملکت برائے صوبائی امور ایلن گوارڈزیمبا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔وزارت ہیلتھ اینڈ چائلڈ کیئر نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 639 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد زمبابوے میں نوول کرونا وائرس کیسز کی تعداد نے 30 ہزار کی سطح عبور کر لی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -