بلاول کی موجودگی میں صوبائی وزیر نے عوام کو جوتے مارنے کی بات کی، گھٹیا زبان کی مذمت کرتے ہیں: رکن اسمبلی لال مالھی

بلاول کی موجودگی میں صوبائی وزیر نے عوام کو جوتے مارنے کی بات کی، گھٹیا زبان ...
بلاول کی موجودگی میں صوبائی وزیر نے عوام کو جوتے مارنے کی بات کی، گھٹیا زبان کی مذمت کرتے ہیں: رکن اسمبلی لال مالھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالھی نےکہا ہےکہ سندھ کےایک صوبائی وزیر نے اپنے پارٹی چیرمین بلاول بھٹو کی موجودگی میں انتہائی گٹھیا زبان استعمال کی, عوام کو جوتے مارنے کی بات کی,  صوبائی وزیر کےاس رویےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لال مالھی نےکہا کہ اٹھارہ جنوری کے ضمنی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی سمیت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل جماعتوں کے کارکنوں، ہمدردوں کےخلاف انتقامی کارروائیاں کی جاری ہیں، ہماری حامی خواتین پر مقدمات بنائے گئے،  تحریک انصاف اور ہمارے اتحادی خواتین کا احترام کرتے ہیں۔

 لال مالھی  نےکہا کہ تحریک انصاف سندھ میں اپنے اتحادیوں کےساتھ مل کر تبدیلی لیکر آےگی، اس موقع پر لال مالھی کے ہمراہ اکبر پلی ،مہندردیو لاکھانی وغیرہ بھی موجود تھے۔