اقوام متحدہ کے اپنے سٹاف کو قومی ایئرلائن پر سفر سے روکنے پروزیراعظم اور وزیرہوابازی کو مستعفی ہو جانا چاہئے، احسن اقبال

اقوام متحدہ کے اپنے سٹاف کو قومی ایئرلائن پر سفر سے روکنے پروزیراعظم اور ...
اقوام متحدہ کے اپنے سٹاف کو قومی ایئرلائن پر سفر سے روکنے پروزیراعظم اور وزیرہوابازی کو مستعفی ہو جانا چاہئے، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہناہے کہ وزیر ہوابازی نے پوری ایوی ایشن انڈسٹری کو تباہ کردیا ، اقوام متحدہ نے اپنے ملازمین کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ پی آئی اے پر سفر نہ کریں، وزیراعظم عمران خان اور وزیر ہوابازی کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا،حکومت نے جہاز کی لیز کا پیسہ جمع نہیں کرایا،کیا حکومت کا فرض نہیں تھا کہ جہاز کی ادائیگی کے بارے میں جلد باز ی دکھاتے،آج پاکستان کی بے توقیری پر قوم ان سے استعفیٰ مانگتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کو دنیا میں مذاق بنا کر رکھ دیا ہے،براڈشیٹ قانون کی نظر میں لطیفہ ہے۔