ن لیگی اراکین اسمبلی سے 1100 کروڑ کی زمینوں کا قبضہ چھڑالیا گیا

ن لیگی اراکین اسمبلی سے 1100 کروڑ کی زمینوں کا قبضہ چھڑالیا گیا
ن لیگی اراکین اسمبلی سے 1100 کروڑ کی زمینوں کا قبضہ چھڑالیا گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے 1100 کروڑ روپے مالیت کی زمینوں کا قبضہ واگزار کرالیا۔

زمینوں سے قبضہ چھڑانے کی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی سے مجموعی طور پر 787 کنال اراضی بازیاب کرائی گئی ہے جس کی مالیت 1100 کروڑ روپے بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں لیگی اراکین اسمبلی نہ صرف خود قبضے کرتے ہیں بلکہ قبضہ مافیا کی سرپرستی بھی کرتے ہیں۔ لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کے مبینہ فرنٹ مین سے دو ارب، رانا مبشر اقبال کے فرنٹ مین سے سات کروڑ روپے کی 67 کنال 12 مرلے زمین واگزار کرائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میاں مبشر اور داؤد میو نے رائیونڈ میں 80 کنال چار مرلے زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔ اس کے علاوہ سہیل شوکت کے مبینہ فرنٹ مین اشرف سے 10 مرلے اور ایم پی اے غلام حبیب کے فرنٹ مین سے 600 کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔

مزید :

قومی -