نیب کاانکوائری پربینک اکاؤنٹ بلاک کراناخلاف قانون قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحقیقات پرملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کے معاملے پرنیب انکوائری پردفعہ 23 کے تحت اکاؤنٹ بلاک کراناخلاف قانون قرار دیدیا۔
عدالت نے کہاکہ نیب نے انکوائری پراثاثے منجمدکرنے ہوں تودفعہ 12 کے تحت آرڈرکرے،نیب قانون کے مطابق انکوائری،انویسٹی گیشن جلدمکمل کرے۔
ہائیکورٹ نے کہاہے کہ محض الزام پربینک اکاو¿نٹس بلاک کرناآئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،شہری کوخرچ کیلئے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکاجاسکتاہے؟،سزادیناریاست کاکام توشہری کورقم استعمال کاحق دینابھی ضروری ہے۔