یکم جولائی سے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز آگئی
کراچی (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ یکم جولائی سے پانچ ہزار کے نوٹ بند کردے اور دو ماہ پہلے ہی پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کا اعلان کرے۔
اپنے ایک بیان میں شبرزیدی نے کہا کہ حکومت کو ٹرانزیزشن کیلئے پہلے سے ہی منصوبے کا اعلان کرنا چاہئے، بڑے نوٹوں کی بندش میں رکاوٹ بننے والوں کو اس کے غلط استعمال کے بارے میں پتہ نہیں ہے، ذاتی مفادات بھی ایسا کرنے سے روکتے ہیں۔
5000 Rupee Notes. Demonetise from July 1, 2021. Announce two months earlier: transition. Opponents no idea about abuse. Vested interests. Economy will improve. Banking prosper. Bribery to be made difficult. Lockers holders to intimate if bullion held. Bullion trading monitored.
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) January 22, 2021
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی شبر زیدی کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج 5 ہزار کا نوٹ بند کرنا ہے، مارکیٹ میں بڑے نوٹ ختم کرنے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔