سوشل میڈیا پر شوہر کا بوسہ لیتے ہوئے تصویر وائرل ، اداکارہ ثناءفخر تنقید کرنے والوں کے خلاف میدان میں آ گئیں ، ویڈیو پیغام جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ ثناءفخر نے اپنے شوہر کے ساتھ بوسہ کرتے ہوئے تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھی جس نے ہر طرف ہنگامہ برپا کر دیا اور صارفین نے کھل کر انہیں تنقیدکا نشانہ بنایا لیکن اب اداکارہ خود میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے تنقید اور نفرت سے بھرے پیغامات بھیجنے والوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ثناءفخر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آپ لوگوں کا دکھ اور درد سمجھ سکتی ہوں ، لگتاہے کہ کسی کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیاہے ، کسی کو تکلیف پہنچانے سے گناہ ہوتاہے ، آپ کو میری حرکت بری لگی یا پھر جس کے ساتھ حرکت کی وہ برا لگا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ تنقید کرنا بھی آپ کا حق ہے ، آپ کی رائے ہے ، جو بھی آپ کے دل میں آئے آپ میرے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ جو بھی الفاظ آپ استعمال کرتے ہیں وہ آپ کی شخصیت، تربیت اور آپ کے رہن سہن کو ظاہر کرتاہے ، بہت اچھے اور پیارے لوگ بھی ہیں جنہوں نے بہت اچھی اچھی باتی کہیں ہیں ، کچھ لوگ بہت ہی پیارے ہیں لیکن دل کے مارے ہیں ، انہوں نے دل سے مجبور ہو کر مجھ پر لعنتیں بھیجی ہیں لیکن مجھے پیار اس سے بھی زیادہ ملا ہے ، جو بھی تنقید کرتاہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ بھی پیار ہے کیونکہ اس کا طریقہ مختلف ہے اور وہ میرے بارے میں ایک سوچ رکھتاہے کہ میں ثناءفخر کو اس طرح دیکھنا چاہتاہوں ، یہ زندگی کا حصہ ہے کبھی آپ پسند کرتے ہیں اور کبھی آپ نہیں کرتے ہیں ۔
ثناءفخر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ میری زندگی میں نفرت کرنے والوں کی جگہ نہیں ہے بلکہ میرے پاس صرف محبت ہے ، آپ جو بھی شیئر کرتے ہیں جو دل چاہتاہے وہ کریں ، ہم کوئی فرشتہ تھوڑی ہیں ، اگر آپ نے مجھے برا کہہ دیا ہے تو کوئی بات نہیں ، اپنا خیال رکھیں ۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram