چیف سلیکٹر کراچی پہنچ گئے، پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کب متوقع ہے؟

چیف سلیکٹر کراچی پہنچ گئے، پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کب متوقع ...
چیف سلیکٹر کراچی پہنچ گئے، پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کب متوقع ہے؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کراچی پہنچ گئے ہیں جو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے 16 ناموں کو شارٹ لسٹ کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے جا رہا ہے جس کیلئے سلیکشن کمیٹی نے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا تھا جو اس وقت کراچی میں ٹریننگ کر رہا ہے۔ 
پی سی بی کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کراچی پہنچ گئے ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے 20 کھلاڑیوں میں سے 16 ممکنہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے، محمد وسیم نے قومی کپتان بابر اعظم اور کوچز سے مشاورت کی جبکہ اتوار کو نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں ہی شارٹ لسٹ 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے اور پھر پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا جو منگل سے کراچی میں شروع ہو گا اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں کپتانی کا اعزازبھی حاصل کریں گے۔ 

مزید :

کھیل -