چوہنگ کے علاقہ میں سلنڈر دھماکہ 4 بہنیں زخمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چوہنگ کے علاقہ کمبوہ کالونی میں گھر میں رکھا سلنڈر دھماکے سے پھٹنے سے 4 بہنیں زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا کے جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔زخمیوں میں عائشہ ،نمرہ،اعشال اور زارا شامل ہیں۔سلنڈر دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔