ایک رکشہ،74 چالان،14800 روپے جرمانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے'74 ای چالان ' والا نادہندہ رکشہ پکڑوا دیا۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق پولیس کیمونیکشن آفیسر نے کیمروں کی مدد سے مزنگ کے قریب ٹریفک وارڈن کے ذریعے رکشہ کو پکڑوایا۔اتھارٹی کی نشاندہی پر ٹریفک وارڈن نے رکشہ کوتھانہ لٹن روڈ میں بند کروا دیا۔رکشہ مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 14 ہزار 800 روپے تھی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جرمانے کی رقم ادا کرنے پر رکشہ کو چھوڑ دیا جائیگا۔
ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سیف سٹیز اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔ شہری echallan.psca.gop.pkپر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو بآسانی گھر بیٹھے آن لائن ای چالان ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔