وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات
اسلام آبادع (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، اراکین قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد اور شوکت علی بھٹی، اراکین صوبائی اسمبلی سلیم سرور جورا، میاںاختر حیات، طارق تارڑ، چوہدری گلریز افضل چن، محمد ارشد چوہدری ، لیاقت بدر ، چوہدری اعجاز اور نظر محمد گوندل شامل تھے۔
ملاقات میں گجرات اور منڈی بہاوالدین میں عوامی ریلیف کے اقدامات پر تفصیلی گفتگواور اہم شاہراہوں کی توسیع و مرمت پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم کو ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ان اقدامات کو سراہا اور جاری منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔