’کہیں میری دولت نہ لے جائے‘ پیسے کے لیے 62 سالہ مرد نے اپنی بیوی کی جان لے لی

’کہیں میری دولت نہ لے جائے‘ پیسے کے لیے 62 سالہ مرد نے اپنی بیوی کی جان لے لی
’کہیں میری دولت نہ لے جائے‘ پیسے کے لیے 62 سالہ مرد نے اپنی بیوی کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں رقم کے لالچ میں ایک آدمی نے اپنی معذور بیوی کو سوتے میں موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق 62سالہ ملزم ریمنڈ ہوڈلے اور اس کی 58سالہ اہلیہ جیکی کے پاس بچت کی 10لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 22کروڑ روپے)کی رقم تھی جو جیکی کے بینک اکاﺅنٹ میں پڑی تھی۔ ریمنڈ کا اپنا کوئی بینک اکاﺅنٹ تھا ہی نہیں۔ چنانچہ وہ اس وسوسے کا شکار ہو گیا کہ جیکی اسے چھوڑ کر کسی اور شخص کے ساتھ شادی کر سکتی ہے اور تمام رقم کی مالک بن سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسی بات پر ایک رات دونوں میں جھگڑا ہوا اور جب جیکی سو گئی تو ریمنڈ نے قینچی کے وار کرکے اسے قتل کر ڈالا۔ پولیس کے مطابق جیکی کے چہرے اور گردن پر زخم آئے۔ قتل کی یہ بھیانک واردات گزشتہ سال 5جولائی کی رات برطانوی شہر ایسٹ بورن میں واقع ریمنڈ اور جیکی کے گھر میں پیش آئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لیویس کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں اب اسے جیکی کے قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ اسے آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی۔ممکنہ طور پر اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -