کس ایئرلائن کے کورونا حفاظتی انتظامات سب سے بہترین؟ اعلان ہوگیا

کس ایئرلائن کے کورونا حفاظتی انتظامات سب سے بہترین؟ اعلان ہوگیا
کس ایئرلائن کے کورونا حفاظتی انتظامات سب سے بہترین؟ اعلان ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کی نئی درجہ بندی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں قطر ایئرویز کو کورونا وائرس کے خلاف انتہائی احسن اقدامات کرنے پر دنیا کی بہترین فضائی کمپنی قرار دے دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ’کرونا وائرس ایئرلائن سیفٹی ریٹنگ‘ سکائی ٹریکس کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس میں صفائی ستھرائی، حفظان صحت اور کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے دیگر اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ اس فہرست میں قطر ایئرویز کو 5سٹار ریٹنگ دی گئی۔ اس کے ساتھ دوحہ ہی کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اس حوالے سے دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا۔ 
قطر ایئرویز واحد ایئرلائنز ہے جسے اس فہرست میں فائیو سٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔ اس کے بعد فور سٹار ریٹنگ پانے والی ایئرلائنز میں ترکش ایئرلائنز، ویولنگ ایئرلائنز، ریان ایئر، لوفتھانسا، کے ایل ایم رائل ڈچ ایئرلائنز، آئبیریا، انڈی گو، ایمریٹس، ایزی جیٹ، کوپا ایئرلائنز، برٹش ایئرویز، ایئرفرانس اور ایئرکینیڈا و دیگر فضائی کمپنیاں شامل ہیں۔ایڈنبرا ایئرپورٹ کو برطانیہ کا سب سے بہترین ایئرپورٹ قرا ر دیا گیا ہے۔ کورونا کے متعلق اس ایئرپورٹ کے انتظامات کو لندن کے ہیتھرو اور گیٹ وک ایئرپورٹس سے بھی بہتر قرار دیا گیا۔