فیس بک پر ویڈیوز دیکھتی خاتون کے سامنے اچانک اس کے شوہر کی ویڈیو آگئی، شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

فیس بک پر ویڈیوز دیکھتی خاتون کے سامنے اچانک اس کے شوہر کی ویڈیو آگئی، شرمناک ...
فیس بک پر ویڈیوز دیکھتی خاتون کے سامنے اچانک اس کے شوہر کی ویڈیو آگئی، شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
سورس:   TikTok

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک ہوٹل میں غیرمرد کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ایسا کام کر ڈالا کہ ان کے ساتھ اس آدمی کی بھی طلاق ہو گئی۔میل آن لائن کے مطابق اس آدمی کی بیوی کا نام ایمی تھا جو انتھونی نامی شخص کے ساتھ ہوٹل کے ایک روم میں موجود تھی۔ اس آدمی کو جب ان کے روم میں موجود ہونے کا پتہ چلتا ہے تو وہ فیس بک پر لائیو ویڈیو سٹریمنگ کرتے ہوئے جا کر ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے، جس پر ایمی دروازہ کھولتی ہے اور ان سے اس کے ساتھ انتھونی بھی دروازے پر آ جاتا ہے جس نے شرٹ نہیں پہن رکھی ہوتی۔

ایمی کا شوہر اسے بتاتا ہے کہ وہ اس واقعے کو فیس بک پر لائیو سٹریم کر رہا ہے۔اس کی یہ لائیو ویڈیو انتھونی کی بیوی بھی دیکھ لیتی ہے اور اس سے رابطہ کرتی ہے جس پر وہ اسے اپنی بیوی ایمی اور اس کے شوہر انتھونی کے درمیان چیٹنگ کے سکرین شاٹس اور ان کے معاشقے کے دیگر ثبوت بھی بھیج دیتا ہے۔ انتھونی کی اہلیہ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ (@spicystoner101)پر کئی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہے جن میں ایمی کے شوہر کی فیس بک لائیو سٹریم ویڈیو بھی شامل ہوتی ہے۔ ایک ویڈیو میںانتھونی کی اہلیہ بتاتی ہے کہ میرا شوہر خود میری ایمی سے ملاقات کروا چکا تھا۔ وہ اسے ہمارے گھر لے کر آیا تھا۔ اس نے بتایا تھا کہ ایمی کا بیٹا اس کا دوست ہے۔ وہ اکثر اپنے اس دوست سے ملنے کے بہانے چلا جاتا لیکن حقیقت میں وہ ایمی کے ساتھ وقت گزارتا تھا، جس کا علم مجھے اس وقت ہوا جب ایمی کے شوہر نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی۔رپورٹ کے مطابق ایمی اور انتھونی کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ان دونوں جوڑوں میں علیحدگی ہو چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -